علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ، ملک کے پسماندہ علاقے میں کیمپس قائم کرے گی علاقے کو طالب علموں کا جشن، تفصیل جانیئے

اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک میں تعلیم کی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ ملک کے ہر کونے میں بطور خاص دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے اور چاروں صوبوں میں علاقائی دفاتر کے نیٹ ورک کو مزید پھیلارہی

ہے۔ اس ضمن میں ٗ گذشتہ روز ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗ انعام اﷲ شیح ٗ ریجنل ڈائریکٹر ٹھٹھہ (Thatta) ٗ آفتاب احمد اور عاطف فاروق سلنگی نے ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر ٗ عبیداﷲ پہوڑسے ٹھٹھہ میں یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کے قیام کے لئے مکلی کے علاقے میں پلاٹ بطور عطیہ حاصل کرنے کے حوالے سے ملاقات کی ۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ٹھٹھہ میں یونیورسٹی کیمپس کے لئے ایک ایکڑ اراضی عنقریب یونیورسٹی کو الاٹ کی جائے گی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خواہش ہے کہ ملک میں کوئی بھی بچہ غربت اور تعلیمی سہولیات کی کمی کے باعث تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہے۔ اِس حوالے سے انہوں نے گذشتہ دو سال کے قلیل عرصے میں 9۔پسماندہ علاقوں میںیونیورسٹی کے کیمپسسز قائم کئے ٗ جن سے اِن علاقوں میں رہائش پذیر حصول علم کے متلاشی لاکھوں لوگوں کومعیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع دستیاب ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں