اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں کب تک توسیع کر دی؟

اسلام آباد(آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے میٹرک ٗ ایف اے اور درسی نظامی پروگرامز کے داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 500۔روپے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 15۔ستمبر 2020ء تک توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے داخلوں کے خواہشمند افراد کی

جانب سے یونیورسٹی کو موصول ہونے والی درخواستوں/ داخلوں کی آخری تاریخ کی وجہ سے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں قائم بینکوں اور ملک کے 54۔اہم شہروں میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں داخلہ فارم جمع کرانے والے امیدواروں کی لمبی لمبی لائنوں کو دیکھتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرَضیاء القیوم نے500۔روپے اضافی چارجز کے داخلہ فارم مع مقررہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں15۔ستمبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ طلبہ سے نئی تاریخ تک فیس وصول کرنے کے لئے بینکوں کو ہدایت کردی گئی ہے۔نامزد کردہ بینکوں کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ طلبہ کی سہولت کے لئے تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں ۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس فرسٹ ویمن بینک ٗ الائیڈ بینک اور مسلم کمرشل بینک کی تمام برانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ٗ ویب سائٹ اورر علاقائی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close