تعلیم کے شیدائی الرٹ ہو جائیں، لاہور اور راولپنڈی کے کون سے بڑے تعلیمی اداروں کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز ہو گیا؟ جانیئے

لاہور(آئی این پی) نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی میں ڈگری پروگرامز میں اوپن میرٹ کوٹہ سیلف فنانس/سیلف سپورٹ سکیم اور مخصوص نشستوں پر داخلوں کا آغاز کر دیا گیا۔نیشنل کالج آف آرٹس لاہور ان ڈگری پروگرامز میں آرکیٹکچر، فائن آرٹس،ڈیزائن (ویژول کمیونکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن، پروڈکٹ

ڈیزائن ، سرامک ڈیزائن ) ،میوزیکالوجی، فلم اینڈ ٹی وی اور کلچرل سٹڈیز شامل ہیں جبکہ نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی میں آرکیٹکچر،فائن آرٹس اورڈیزائن (ویژول کمیونکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن)شامل ہیں۔ این سی اے میں داخلہ کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 21ستمبر2020مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ سے متعلقہ مزید تفصیلات این سی اے کی ویب سائٹ پر www.nca.edu.pkدستیاب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close