پنجاب یونیورسٹی نے ا یم اے‘ایم ایس سی امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا

اہور(آئی این پی) پنجاب یونیورسٹی نے ا یم اے‘ایم ایس سی امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا، تیرہ مضامین میں امیدوار اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے تحت یکم ستمبر سے ما سٹرز ڈگری کے ا متحانات میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

ہوگا،امیدوار سنگل فیس 4090 روپے کیساتھ اپنی رجسٹریشن 3 دسمبر تک کراسکتے ہیں،یونیورسٹی نے پرائیویٹ امیدواروں کے لئے13 مضامین کے نام بھی جاری کر دیئے ہیں جن میں اردو، انگریزی، اسلامیات، پنجابی، سیاسیات، تاریخ، ریاضی اورعربی کے مضامین شامل ہیں۔امیدوار فلاسفی، فارسی،معاشیات،فرنچ اور کشمیریات کے مضمون میں امتحان دینے کیلئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، پرائیویٹ طلبا امتحانات سے متعلق مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close