انٹرمیڈیٹ کے سالانہ و ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، ریگولرطلبا کا مجموعی نتیجہ80.21 فیصد جبکہ پرائیویٹ طلبا کا نتیجہ 63.41 فیصد رہا

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ 2020کے سالانہ و ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزمیر تعظیم اختر کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے ریگولر طلبا کامجموعی رزلٹ کی شرح 80.21فیصد جبکہ پرائیویٹ طلبا کی رزلٹ کی شرح63.41 رہا۔ پری انجینئرنگ

گروپ میں گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کی طالبہ ملائکہ بنت غلام ناصر نے 1100میں سے 876نمبرلے کر پہلی ،اسی کالج کی طالبہ ندابنت غلام نبی نے 795لے کر دوسری جبکہ قائد اعظم سکول اینڈ کالج گاھکوچ غذرکی طالبہ لیہٰ بنت عبداللہ نے789نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اسی طرح پری میڈیکل گروپ میں ایجوکیشن سکول اینڈ ڈگری دنیور گلگت کی طالبہ ثانیہ اختردختراختر علی نے 1100میں سے873لے کر پہلی ،لیجنٹس ہائیرسیکنڈری سکول دنیور کی طالبہ ثروت بتول دختر عیسیٰ جان نے 861نمبرلے کر دوسری جبکہ گلوبل ہائیرسیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کے طالب علم حسن عباس ولدعلی محمد نے 857نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق کامرس گروپ میںدی گلگت کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس جوٹیال گلگت کے طالب علم نگران عبداللہ ولدشیخ عبداللہ نے 1100میں سے 884نمبر لے پہلی ،ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ عزیکابیگ بنت شکوراللہ بیگ نے 871نمبر لے کر دوسری جبکہ دہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ کویتہ دختر اختر کریم نے 844نمبرات لے کر کامرس گرو پ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ میںگورنمنٹ گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول ایند ڈگری کالج دنیور گلگت سیدہ زینب کبریٰ بنت سید دلشاد حسین نے1100میں سے888نمبر لے کر پہلی ،اسی کالج کی طالبہ وزیر مریم حسین بنت محمد حسین نے810نمبر لے کر دوسری ،وژن ہائیر سیکنڈری سکول ایند ڈگری کالج دنیور گلگت کے طالب علم علی اصغر ولد قربان محمد نے773نمبرلے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلیئے۔جبکہ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول کشروٹ گلگت کی طالبہ خولہ بنت ثاقب محمودنے 1100میں سے848نمبر لے کر پہلی ،اسی کالج کی طالبہ جہان بیگم بنت جنت خان نے 845نمبر لے کر دوسری ، جبکہ تیسری پوزیشن طلبا نے حاصل کئے جن میں بلترتیب گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول کشروٹ گلگت کی طالبہ حفصہ بنت نعمت اللہ نے824نمبر اور محمد حسین ولد عبازرعلی نے بھی 824نمبر لے کر تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ اورضمنی امتحانات میں مجموعی طورپر6005طلباء شریک ہوئے، جن میں 4111طلباء پاس ہوئے جبکہ1894طلباء خصوصی امتحان میں حصہ لینے کے اہل قرارپائے ہیں۔ نتائج کے مطابق ضلع گلگت کا مجموعی نتیجہ 81.18فیصد، ضلع سکردو کا 87.18فیصد، ضلع غذر 71.78، ضلع گانچھے63.33، ضلع ہنزہ کا 95.10، ضلع نگر کا 78.87فیصد رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں