پنجاب یونیورسٹی میں احساس انڈرگرایجوئیٹ سکالرشپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد  

لاہور (پی این آئی) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اور ایڈوائزرایچ آرڈی ہائر ایجوکیشن کمیشن بریگیڈئیر (ر) حسن جلیل نے پنجاب یونیورسٹی کے باصلاحیت اور مستحق طلباء کو سکالرشپ کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں احساس انڈر گرایجوئیٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت خصوصی تقریب کا انعقادوائس چانسلر آفس

کے کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں قائمقام ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر انوار، فوکل پرسن احساس پروگرام /ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ محمد احمد و دیگر نے شرکت کی۔ قبل ازیں اس سکالرشپ کیلئے اداراہ جاتی ایوارڈ کمیٹی پنجاب یونیورسٹی کے 1381طلباء کو منتخب کرتی تھی۔ اس سکالرشپ کی مد میں ٹیوشن فیس اور اضافی چارجز سمیت سالانہ چالیس ہزار وظیفہ دیا جائے گا۔ اس سکالرشپ کا مقصدوزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے لئے طلباء کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال میں یہ سکالرشپ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جو باصلاحیت اور مستحق طلباء کی تعلیمی ترقی کیلئے وائس چانسلر کے بھرپور تعاون کا مظہر ہے۔      

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں