لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی لائبرینز آرگنائزیشن اور پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام لاک ڈاؤن کے دوران وفات پانے والے اساتذہ آفیسرز اور ملازمین کے ایصال ثواب اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں روفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ،سابق ڈائریکٹر
انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز، چوہدری محمد حنیف،سابق چیف لائبریرین پنجاب یونیورسٹی، چوہدری نذیر احمد اعوان سابق صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن، احمد علی چٹھہ سابق ایڈیشنل رجسٹرار، حافظ مختار احمد گوندل سابق ڈپٹی چیف لائبریرین، حاجی محمد ابراہیم سابق نائب خزانہ دار، چوہدری محمد حنیف شاد سابق ڈپٹی چیف لائبریرین لاء کالج، ملک عبدالغفور سابق معاون خزانہ دار، چوہدری نذر حسین سابق سینئر لائبریرین لاء کالج، خالد جاوید سابق ڈپٹی چیف لائبریرین، محمد اشرف گوندل سابق اسسٹنٹ رجسٹرار، عبدالقیوم بھٹی سابق ایڈمن آفیسر ہیلتھ سنٹر، ندیم احمد اسسٹنٹ آر او آفس، رانا محمد زاہد سابق اسسٹنٹ کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز، ملک سیف علی سابق سینئر کلرک پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سیل، محمد رفیق سابق لائن مین انجینئرنگ برانچ، رانا محمد یوسف سابق ڈرائیور شعبہ شماریات، محمد تنویر سابق سٹور اکاؤنٹ برانچ، محمد یعقوب سابق سیکورٹی گارڈ، محمد حنیف اور ملک ظہور احمد اعوان سابق سیکورٹی گارڈ کی پنجاب یونیورسٹی کے لئے خدمات کو خوب سراہا گیا۔ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی چیف لائبریرین، سیف الرحمن عتیق صدر پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشن، پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، جلیل طارق صدر آفیسرز ایسوسی ایشن، سید جمیل احمد رضوی سابق چیف لائبریرین، ڈاکٹر فیصل مسعود گوندل یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز، ڈاکٹر گلشن فاطمہ علوی لاہور لیڈز یونیورسٹی، بشری الماس جسوال چیف لائبریرین ایف سی کالج یونیورسٹی، کرن چوہدری اور چوہدری مشتاق مسیح چیئرمین مسلم مسیح اتحاد نے مرحومین کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ان کی یونیورسٹی کی تعلیمی و تعمیری ترقی میں کلیدی کردار کو سراہا۔ شرکاء نے کہا کہ انہیں مرحومین کے ساتھ کام کرنے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا۔ مرحومین نے یونیورسٹی کی ترقی کے لیے خلوص دل اور انتھک محنت سے دن رات کام کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر انتظامیہ سے احمد علی چٹھہ کے قاتلوں کے جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ تعزیتی اجلاس میں ایک بڑی تعدادمیں اساتذہ، آفیسرز، ملازمین اور مرحومین کے لواحقین نے شرکت کی۔ آخر میں حافظ حبیب الرحمن ڈپٹی چیف لائبریرین نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کروائی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں