لاہور ( پی این آئی)لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب یونیورسٹی کے بی اے بی ایس سی امتحانات آن لائن لینے کے خلاف درخواست پر فاضل عدالت نے درخواست غیر ضروری قرار دے کر مسترد کر دی۔عدالت کے روبرو پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر اویس خالد پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کی
طرف سے آن لائن امتحانات لازمی نہیں ،امیدواروں پر منحصر ہے کہ وہ امتحانات میں شرکت کریں یا نہ کریں۔ مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری سید شکیل الرحمن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گذار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات آن لائن لینے کا اعلان کر دیا ہے، یہ امتحانات 5 اگست سے شروع ہو رہے ہیں ،طالب علموں کے لیے اتنے شارٹ وقت میں آن لائن امتحانات میں شرکت کرنا نا ممکن ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ آ ن لائن امتحانات لینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں