اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ، بی اے بی ایس کے پارٹ 2 کا امتحان دینے والے طلبہ آن لائن امتحان دینا چاہیں تو ٹھیک، دو وگرنہ روایتی امتحان میں موقع حاصل کر لیں۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد نے کہا ہے کہ شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام ہونے والے بی اے بی ایس سی،
ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس و سائنس پارٹ ٹو کے سالانہ آن لائن امتحانات میں امیدواروں کے مفاد، مستقبل اور سہولیات کو ترجیح دیں گےاور طلبا و طالبات کو مکمل طور پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے میں نے خود انتظامات کو چیک کیا ہے ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے الرازی ہال میں پانچ اگست سے شروع ہونے والے بی اے بی ایس سی کے آن لائن امتحانات پر میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، آن لائن ٹیچنگ اینڈ ایگزام کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد، کنٹرولر امتحانات روف نواز، ڈپٹی کنٹرولر خرم عنایت، محسن بلال اور رعنا قیصر موجود تھے۔پریس کانفرنس میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے واضح کیا کہ جو امیدوار کسی وجہ سے آن لائن امتحان میں شرکت نہیں کرنا چاہتے ان کا چانس ضائع تصور نہیں کیا جائے گا اور بعد ازاں جب بھی یونیورسٹی روایتی انداز میں امتحان لے گی تو اس میں امیدوار بغیر کسی اضافی فیس کے شرکت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ امتحانات کی ٹیم فول پروف امتحانات کرانے کے لئے انتظامات کر رہی ہے اور امیدواروں کی مکمل رہنمائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پچیس طلباء پر ایک پراکٹر مقرر ہو گا جو کہ مخصوص ذرائع سے امیدواروں کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے گا جبکہ ہر پچیس پراکٹر ز پر ایک سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں