پنجاب یونیورسٹی، ذہنی صحت کے مسائل پرخصوصی پروگرام کا انعقاد

لاہور (پی این آئی)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رافعہ رفیق نے کورنا وبا کے دوران طلباؤطالبات کو درپیش ذہنی مسائل سے متعلق سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز، اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ویبینار میں معلوماتی گفتگو شیئر کی۔ انہوں نے کوروناوبا کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف

اپلائیڈ سائیکالوجی میں ٹیلی فون ہیلپ لائن پر فون کرنے والے طلباؤ طالبات کی ذہنی صحت پر اثرات کے متعلق سیر حاصل بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو آن لائن کلاسز میں کمزور انٹر نیٹ کنکشن اوراساتذہ کے تدریسی تجربات میں کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی میں ٹیلی میڈیسن اور آن لائن کونسلنگ کی خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ٹائم ٹیبل کے مطابق وقت گزارنا چاہیے اور اچھی نیند کی عادات کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی رجحان، احساس، ہلکی پھلکی ورزش اور گہری سانس طلباؤ طالبات کے ذہنی دباؤ، بے چینی اور ڈپریشن میں کمی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباؤ طالبات کو انٹرنیٹ کا استعمال کر نا چاہیے اور وقت کا بہتر استعمال سیکھنا چاہیے۔ویبینار میں بڑی تعداد میں طلباوطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close