کراچی یونیورسٹی کا چور گرفتار، چوری کیے گئے سامان میں کیا کیا شامل؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)کراچی یونیورسٹی کا چور گرفتار، چوری کیے گئے سامان میں کیا کیا شامل؟ جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رینجرز نے جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔رینجرز حکام

کے مطابق ملزم اویس کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم کراچی یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے۔رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close