سرکاری انجینئرنگ یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 50 فیصد کٹوتی کردی، جون کی تنخواہ کٹوتی کے ساتھ ملے گی

لاہور (پی این آئی)سرکاری انجینئرنگ یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 50 فیصد کٹوتی کردی، جون کی تنخواہ کٹوتی کے ساتھ ملے گی۔لاہور میں سرکاری انجینئرنگ یونیورسٹی نے تنخواہوں پر 10 سے 50 فیصد کٹوتی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں کٹوتی کے بعد جون کی بقایا تنخواہ ادا کی

جائے گی۔اعلامیے کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے تمام پروفیسرز اور دیگر اسٹاف کو کٹوتی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، وائس چانسلرز کی تنخواہ میں 50 فیصد کٹوتی، گریڈ 18سے 21 میں 35 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 17 کی 30 فیصد جبکہ گریڈ 11سے 16 تک کی 20 فیصد کٹوتی ہوگی، جبکہ کلاس اے پینشنرز کی پینشن میں 25 اور کلاس بی پینشنرز کی 30 فیصد پینشن میں کمی کی ہے۔وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی ہے، ایچ ای سی کی جانب سے فنڈز کی کمی، فیسوں کی عدم ادائیگی کٹوتی کی وجہ بنی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 9 سالوں میں ایک بلین سے زائد قرض لے چکے ہیں، حکومت کو کئی مرتبہ یونیورسٹی کی صورتحال کے خطوط لکھے مگر حکومت کی طرف سے کچھ نہیں ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close