پنجا ب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں قائم ای روز گار سنٹر میں گیارہویں سیشن کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری کردیاگیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر)پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے سینٹر انچارج توصیف بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں قائم ای روز گار سنٹر میں گیارویں سیشن کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیاگیا ہے، پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے سینٹر انچارج توصیف بھٹی نےبتایا کہ منتخب

طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جائیگی،انہوں نے کہا کہ  ضلع جہلم کے طلبا و طالبات سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں،پنجاب یونیورسٹی اور باقی تمام کالجز میں زیرِ تعلیم سال آخر کے طلبا و طالبات بھی ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے سولہ سالہ تعلیم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی بالائی حد  53سال اور کورس کا دورانیہ 3 ماہ ہے۔ منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد وہ گھر بیٹھ کر انٹرنیٹ سے اپنی صلاحیتوں کے مطابق با عزت روزگار کما سکتے ہیں۔ درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی۔ طلبہ ای روزگار کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ای روزگار سنٹر پنجاب یونیورسٹی  جہلم کیمپس میں صبح  9 بجے سے شام 5بجے تک  رابطہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close