پنجاب یونیورسٹی، چائلڈ ویلفئیر سنٹر کا خصوصی بچوں کے لئے آن لائن تعلیم و تربیت کاآغاز

اہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی چائلڈ ویلفئیر سنٹر نے خصوصی بچوں کے لئے آن لائن کلاسز اور ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں خصوصی بچوں کے لئے گھروں میں تعلیم و تربیت کا بندوبست کرنے کے لئے

اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت پاکستان بھر میں خصوصی بچوں کے لئے یو ٹیوب چینل کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے جس سے خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف مہارتیں بھی سکھائی جا رہی ہیں تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں اور موجودہ صورتحال میں وہ صحت مند سرگرمیوں میں خود کو مصروف رکھ سکیں۔ چائلڈ ویلفئیر سنٹر کی پرنسپل ڈاکٹر عائشہ وجیہہ اللہ نے کہا ہے کہ سنٹر کے اساتذہ بشمول نوشین ملک، صائمہ ناہید، عابدہ زاہد،اکرام، الماس عنبرین،فرزانہ عنایت،امتیاز حسین،ضیاء الحق،رضوانہ ظفر،تحمینہ عباس اور شمائلہ گیلانی خصوصی بچوں میں آن لائن لیکچرز کے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف مہارتیں بھی پیدا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو جسمانی طور پر صحت مند رکھنے کے لئے بھی گھروں میں مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو نمبرکونسیپٹ، سیلف ہیلپ سکلز، شناخت کی مہارتیں، فائن موٹر سکلز، موسیقی اور کتابوں کی جلدیں اور لفافے بنانے سے متعلق تعلیم و تربیت فراہم کر رہے ہیں۔
یوٹیوب چینل کا لنک درجہ ذیل ہے
https://www.youtube.com/channel/UCJfxAbUw8YctXqk9WBw6l4w

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close