اسلام آباد (پی این آئی) قائد اعظم یونیورسٹی کورونا وائرس کی وبا کے دوران سمسٹر بہار 2020کیلئے امتحانی طریقہ کار اور پالیسی تشکیل دینے والی پہلی جامعہ بن گئی، سمسٹر امتحانات میں اسائنمنٹ، ٹرمینل امتحانات، آن لائن پریذنٹیشن، کوئز اور حاضری کا تناسب (وٹیج) 30 فیصد، زبانی اور آن لائن امتحانات کا
20فیصد ہوگا، زبانی امتحانات واٹس ایپ اور آن لائن کانفرنس کے ذریعے ہونگے ، فائنل امتحانات کی 50فیصد وٹیج ہو گی، زبانی 10فیصد اور آن لائن 40فیصد ہو گی۔ تحریری امتحانات ایم سی کیوز پر مشتمل ہوں گے جبکہ وائیوا آن لائن لیا جائے گا۔ دستیاب دستاویز کے مطابق یونیورسٹی ایم فل اور پی ایچ ڈی تھیسز ڈیفنس بھی آن لائن منعقد کرے گی جس میں ہر طالبعلم کا وائیوا ریکارڈ کیا جائے گا۔ تحریری امتحانات لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ہونگے ۔ امتحانات، کوئز، وائیوا کی تاریخ اور وقت ایک ہفتے قبل بتایا جائے گا۔ یونیورسٹی روٹین کے امتحانات ایچ ای سی کی منظوری کے بعد منعقد کر سکے گی۔ حتمی امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ کا اجرا کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں