اسلام آباد(پی این آئی )انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی یکم جون، سوموار سے آن لائن تدریس کا آغاز کرے گی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی یکم جون ( سوموار )سے آن لائن کلاسز کا آغاز کرے گی۔ آن لائن کلاسز کے ذریعے طلباء و طالبات سمسٹر بہار کی باقی ماندہ کلاسز مکمل کریں گے ، اس تدریسی طریقہ کار کے مکمل
ثمرات حاصل کرنے کی غرض سے آف لائن ذریعہ تدریس بھی ٹیچنگ پالیسی میں شامل کیا گیا ہے ۔ اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر طاہر خلیلی نے اس پالیسی کے حوالے سے کہاہے کہ آن لائن ٹیچنگ پالیسی کا مقصد طلباء و طالبات کے حصول تعلیم میں تعطل ختم کر کے ان کے لیے آن لائن ذرائع سے تدریسی عمل جاری رکھنا ہے ۔ جامعہ وضع کردہ پالیسی کے تحت آن لائن \”اوپن بک\” طرزِ امتحان پر عمل کرے گی، امتحانی عمل شفاف بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں