ورچوئل یونیورسٹی کی سرکاری یونیورسٹیوں کے لیےبڑی خوشخبری

لاہور(پی این آئی) ورچوئل یونیورسٹی کا سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ‘ ورچوئل یونیورسٹی اپنا تیار کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم سرکاری یونیورسٹیوں کو فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی نے سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا

فیصلہ کیا ہے، ورچوئل یونیورسٹی اپنا تیار کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم سرکاری یونیورسٹیوں کو فراہم کرے گی، ورچوئل یونیورسٹی نے ایم اویو کے تحت 14 سرکاری یونیورسٹیوں کوای لرننگ سسٹم فراہم کر دیا ہے لرننگ مینجمنٹ سسٹم میں ویڈیو لیکچرز، اسائنمنٹ، نصاب کی تقسیم کی تفصیلات شامل ہیں، یونیورسٹیز اپنے اساتذہ کو مذکورہ سسٹم کی موبائل ایپ کے ذریعے رسائی دیں گی۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں کو آن لائن ٹیچنگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close