پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق، گیارہویں پوسٹ گریجو یٹ سٹوڈنٹس کانفرنس

لاہور (پی این آئی) سابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ قوموں کو ترقی یافتہ بنانے والے عوامل پر محققین کو کام کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام گیارہویں پوسٹ گریجوئیٹ سٹوڈنٹس کانفرنس سے وحید شہید ہال

میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، پروفیسرڈاکٹر محمد ابراہیم خالد، کانفرنس چیئر ڈاکٹر محمد شاہد فاروق،مختلف یونیورسٹیوں سے محققین، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز، فیکلٹی ممبران اور طلباوء طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ایک دوسرے سے شیئر کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے بہترین کانفرنس کے انعقا پرمنتظمین کو مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر عابد حسین چوہدری نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں مزید بہتری کیلئے ڈائریکٹر ریسرچ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ایجوکیشن‘کا مضمون تمام مضامین کے لئے ماں کی حیثیت رکھتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم خالد نے کہا کہ سکول کی سطح پر کلاس رومز میں جدید تدریسی طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر ادارہ تعلیم وتحقیق پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبرنے کہا کہ عالمی رجحانات کے مطابق ریسرچ ورک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے علوم کی تخلیق کرنا ریسرچ کا بنیادی مقصد ہے جس میں کوالٹی کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کمرہ جماعت میں تدریس اچھی ہوگی تو اچھے معیار کے طلباء پیدا ہوں گے۔ انہوں نے محققین پرزور دیا کہ پاکستان کے معروضی تعلیمی حالات پر نظر مرکوز رکھتے ہوئے درپیش مسائل کے سد باب کیلئے کام کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close