پنجاب یونیورسٹی میں ’زیر آسمان‘ کی تقریب رونمائی

لاہور (پی این آئی)پنجاب یونیورسٹی میں سابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور نامور ماہر تعلیم ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب’زیر آسمان‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد الرازی ہال میں کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجا ب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی، سید ارشاد عارف،

سجاد میر، ڈاکٹر صغریٰ صدف، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، شاہ زیب خان، ڈاکٹر امان اللہ سمیت طلباؤطالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ کتاب کے مضامین میں مختلف علوم کا احاطہ کیا گیا ہے اور یہ کتاب مطالعہ کا شوق پیدا کرتی ہے۔ مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ مصنف نے بہترین اردو اسلوب سے قارئین کو متوجہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں مقامی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ سجاد میر نے کہاکہ ڈاکٹر شاہد صدیقی کے کالم کے مضوعات اچھوتے ہیں اور انھوں نے بہت مختصر عرصے میں اردو ادب میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب زیر آسمان سنگ میل پبلشرز نے شائع کی ہے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں