پنجاب یونیورسٹی، ادارہ تعلیم و تحقیق کا پہلا کانووکیشن

لاہور(پی این آئی)ادارہ تعلیم و تحقیق، جامعہ پنجاب لاہور کے اوّلین جلسہ عطائے اسناد کا انعقاد فیصل آڈیٹوریم، جامعہ پنجاب، میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر ریئس جامعہ پنجاب تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر پرووائس چانسلر جامعہ پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد

احمد فرخ، پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم، ادارہ کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر صاحبان، پروفیسر صاحبان، فیکلٹی ممبران، والدین اور سندِ فضیلت اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے 1960 سے لے کر 2019 تک کے تعلیمی سیشن کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری ڈین، فیکلٹی آف ایجوکیشن نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز ا حمد اختر سے امیدواروں کو سند فضیلت عطا کرنے کی گزارش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نیاز ا حمد اختر نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے سندِ فضیلت اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین، ادارہ تعلیم و تحقیق کے ڈائریکٹر تمام فیکلٹی ممبران اور ملازمین کی کاوشوں کو سراہا اور ادارے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادار کرنے اور اولین جلسہ عطائے اسناد کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ادارہ تعلیم و تحقیق کو دنیا کے 100 بہترین اداروں کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے ادارہ کے ڈائریکٹر اور فیکلٹی ممبران کو یونیورسٹی کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے نصابات، طریقہ

ہائے تدریس، نظم و نسق، تعلیمی جائزہ اور دیگر مضامین میں جدّت پید ا کرنے انہیں قومی تعلیمی پالیسی کے مقاصد سے ہم آہنگ کرنے، بین الاقوامی معیارات سے مطابقت پیدا کرنے اور علم کے حصول کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی اخلاقی، معاشرتی، روحانی،پیشہ ورانہ تربیت اور کردار سازی پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خود مختار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے آسان قرضہ جات کی فراہمی کا اعلان فرمایا۔ وائس چانسلر صاحب نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ادارہ تعلیم و تحقیق کی فارغ التحصیل اور زیر تعلیم طالبات کو نسلِ نو کی تعلیم و تربیت، معاشرے کی اصلاح اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ ادارہ تعلیم و تحقیق کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانِ خصوصی اور دیگر قابل احترام مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور بطور ڈائریکٹر اپنے پچھلے تین سالہ دور کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سندِ فضیلت اور گولڈ

میڈل حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نیاز ا حمد اختر نے طلبہ و طالبات میں 21گولڈ میڈل، 4 پی ایچ ڈی، 13 ایم فل، 656 ایم اے، ایم۔ایڈ، بی ایڈ آنرز کی ڈگریاں تقسیم کیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close