حکومت قانون کرایہ داری ترمیمی بل سینیٹ سے پاس کروائے، اجمل بلوچ، اسد عمر، علی نواز اعوان ، راجہ خرم نے اسمبلی سے بل پاس کروایا، خالد چوہدری، راجہ جاوید اقبال

اسلام آباد (پی این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری خالد چوہدری، مرکز جی نائن کے صدر راجہ جاوید اقبال، چیئرمین راج عباسی، نائب صدر شاہد عباسی، جنرل سیکریٹری نعیم عباسی، جی ایٹ ون کے جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالغفار، فرحان خان، زاہد

حسین، سید حسنین شاہ اور ملک زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے مشترکہ بل کے ذریعے قومی اسمبلی سے اسلام آباد کا قانون کرایہ داری کا بل پاس کروایا جس پر اسلام آباد کی تاجر برادری دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر ان کی مشکور ہے۔پی ٹی آئی ٹریڈرز کے کوآرڈینیٹر اور ٹاسک فورس کے چیئرمین چوہدری ندیم الدین کی کاوشوں کے بھی معترف ہیں۔ 60 روز سے زائد اسمبلی سے بل پاس کروایا گیا ہے 90 روز کے اندرسینیٹ سے پاس کروانا ضروری ہے حکومت فوری طور پر سینیٹ سے بل پاس کرانے کے لئے جدوجہد کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیاں بل پاس کروانے میں تعاون کریں گی کیونکہ تمام پارٹیوں کے انتخابی منشور میں قانون کرایہ داری کا نفاذ شامل تھا وقت آگیا ہے کہ وعدہ وفا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار برباد ہو چکے ہیں اس قانون کے نفاذ سے تاجروں کو کچھ ریلیف ملے گا اور مسائل میں کمی آئے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ کا اجلاس فوری طور پر طلب کرکے قانون کرایہ داری کا ترمیمی

بل پاس کروایا جائے۔۔۔۔۔

ایف پی سی سی آئی نے الیکشن 2021 کے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کردی

کراچی (این این آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈسٹر ی نے سال 2021کے انتخابی نظام الاوقات کے تحت الیکشن 2021 کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری کردی ہے جو ایف پی سی سی آئی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے اور تمام تجارتی اداروں اور ممبروں کو ان کے ای میلز اور واٹس ایپ پر بھیجی

گئی ہے۔سال 2021 کے لیے عہدیداروں کے انتخاب کے نامزدگی فارم ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں اورای میلز اور واٹس ایپ کے ذریعے تمام ممبروں کو بھیج دیئے گئے ہیں۔سال 2021 کے لیے عہدیداروں کے انتخاب کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کی آخری تاریخ جمعہ 11 دسمبر 2020 شام 5:30 بجے تک ہے۔

close