پاکستان عوامی تحریک میدان میں آ گئی، بلدیاتی کنونشن ضلعی اور پی پی حلقوں کے صدوراور سیکریٹریز کو طلب کر لیا گیا

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک ضلع فیصل آباد کا بلدیاتی کنونشن 4 فروری بروز جمعہ دوپہر 3 بجے SB سٹور جھنگ روڈ گلفشاں موڑ میں ہوگا پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی پریس سیکرٹری منظور حسین رحمانی کے مطابق بلدیاتی کنونشن میں خصوصی آمد […]

پی ٹی آئی حکومت میں پہلی مرتبہ کسان خوشحال ہوا ہے، مافیا سے کسانوں کی خوشحالی دیکھی نہیں جارہی، ترجمان پنجاب حکومت کا بڑ ادعویٰ

لاہور(آئی این پی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔سابقہ حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی بدولت زراعت کا شعبہ بدحالی کا شکار رہا۔ پیر کو […]

مری میں کرفیو کا سماں،چند افراد کی غفلت کی سزا مری کے باسیوں کو دی جارہی ہے، سابق وزیر اعظم پھٹ پڑے

مری(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت میں کرپشن کا بازار گرم، کوئی بھی کام پیسوں کے بغیر نہیں ہوتا، نا اہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، سانحہ مری کے حقائق چھپانے […]

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بہت جلد،وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی قانون کی جلد منظوری کا ٹاسک دے دیا

لاہور(آئی این پی)وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی قانون کی جلد منظوری کا ٹاسک دے دیا جس کے لئے صوبائی حکومت نے فوری لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی کے مطابق بلدیاتی بل کی جلد منظوری کے لئے وزیراعلی پنجاب […]

بڑے شہر کے ائر پورٹ پر کورونا کے ریپڈ ٹیسٹ،دبئی، ابوظہبی جا نے والے15مسافروں کو پازیٹو ہونے پر واپس کر دیا گیا

فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کوویڈ19وائرس کے ریپڈ ٹیسٹ دبئی ابوظہبی جا نے والے15مسافروں میں کوویڈ19وائرس مثبت متاثرہ مسا فر خود کو گھروں میں قرنطینہ کر یں گے تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز مختلف پروازوں کے ذریعہ […]

تنخواہوں اور پنشن میں 50فیصد اضافے کا مطالبہ،10فروری کو ملک بھر کے ملازمین ڈی چوک میں حکومتی وعدہ خلافی پر دھرنا دیں گے

ؑلاہور (آئی این پی) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار،راناالطاف،طارق زیدی،ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، عابد محمود ڈوگر […]

یوٹیلیٹی سٹورز میں کرپشن کا انکشاف،اشیا خوردونوش مبینہ طورپردکانداروں کو بیچی جانے لگیں

خالق نگر(آئی این پی)یوٹیلیٹی سٹورکاہنہ میں کرپشن کا انکشاف،اشیا خوردونوش مبینہ طورپردکانداروں کو بیچی جانے لگیں،عوام کو آٹا،چینی،گھی ودیگراشیا ضروریہ کی قلت کا کہہ کرٹرخا دیا جاتا ہے۔باخبرزرائع کے مطابق کاہنہ یوٹیلٹی سٹورکا عملہ انچارج سمیت اس گھناؤنے کام میں ملوث ہے،جو یوٹیلٹی سٹورپرلائی گئی […]

معروف شاعر اچانک دماغ کی شریان پھٹ جانے سے انتقال کرگئے

چکوال(آئی این پی) معروف شاعر راجہ شیر علی عاطف اچانک دماغ کی شریان پھٹ جانے سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بلڈ پریشر تیز ہونے پر انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ […]

بڑے شہرمیں آٹے کا بحران سر اٹھا نے لگا، ڈیمانڈ اور سپلائی میں 8 ہزار من کا فاصلہ، عوام مشکلات کا شکار

فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد میں آٹے کا بحران سر اٹھا نے لگا ضلع میں گندم کی ڈیمانڈ 43ہزار من سے زا ئد سپلائی 35ہزار من عوام کو آٹے کی شدید قلت کا سامنا۔ جمعہ کو تفصیل کے مطا بق گندم کے سرکاری کوٹہ میں […]

جڑانوالہ، پب جی گیم کھیلتے ہوئے بیٹے نے ماں اور 3 بہن بھائیوں کو قتل دیا

فیصل آباد (آئی این پی)لاہور کے علاقے کاہنہ میں جڑانوالہ کے رہائشی خاندان کے قتل کا ڈراپ سین قا تل بچ جا نے والا بیٹا نکلا،پب جی گیم کھیتے ہو ئے ماں بھا ئی بہنوں کو قتل کیا۔تفصیل کے مطا بق گز شتہ ہفتے لا […]

گھر والوں سے لڑائی کیا ہوئی؟ جذباتی نوجوان نے تیزاب پی لیا

حافظ آباد(آئی این پی) نواحی گاؤں ساکھی میں نوجوان نے گھریلو لڑائی پر تیزاب پی لیا۔ سہیل ولد سکندر کا مبینہ طور پر اہل خانہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے مشتعل ہوکر تیزاب پی لیا جس پر اسے تشویشناک حالت […]