سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اب فی تولہ سونا 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ کر 5,058 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے، جو گزشتہ دن کے مقابلے میں 23 ڈالر زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close