کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے خریداروں کو حیران کر دیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 30 روپے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






