عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کمی ہوگئی، پیٹرول کی فی بیرل قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہوکر66.54 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول پریمیم پر فی بیرل 13سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی، پریمیم 5 ڈالر 14سینٹ سے کم ہوکر5 ڈالر1 سینٹ ہوگیا۔ پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں بھی 72پیسے کمی ہوگئی، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے51 پیسے فی لیٹرکمی ریکارڈ کی گئی۔
پیٹرول پر فی لیٹر ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے کمی ہوگئی، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 145روپے57 پیسےسےکم ہوکر 139روپے 6پیسے ریکارڈ کیا گیا۔
ڈیزل فی بیرل 2ڈالر 33 سینٹ کمی کے بعد فی بیرل قیمت 76.32 ڈالر سے کم ہوکر 73.99 ڈالرپر آگئی، ڈیزل پرفی بیرل کسٹم ڈیوٹی 80 پیسےایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 35 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5 روبے 33 پیسے کمی ہو گئی۔ ایکس ریفائنری قیمت 155روپے 33پیسے سے کم ہوکر 149روپے99 پیسے پرآگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






