سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمتوں نے ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ آج فی تولہ سونا 8,500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت پہلی بار 4 لاکھ روپے کی حد عبور کر گئی۔ آج 10 گرام سونا 7,288 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی چمک برقرار ہے، جہاں فی اونس قیمت 85 ڈالر بڑھ کر 4,485 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close