بغیر سود کے آسان اقساط میں ،گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر

ہنڈائی موٹر کمپنی نے پاکستان میں اپنی مقبول ایس یو وی “ٹکسن ہائبرڈ (Tucson Hybrid AWD)” کے لیے ایک بڑی آفر متعارف کرادی ہے۔ کمپنی نے نئی بلا سود اقساطی اسکیم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت خریدار 18 ماہ میں بغیر کسی اضافی چارجز یا سود کے گاڑی کی قیمت ادا کر سکیں گے۔

اس منصوبے کے مطابق خریدار کو گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت کا 50 فیصد ایڈوانس ادا کرنا ہوگا، جبکہ باقی رقم 18 ماہ میں ادا کی جائے گی۔ ماہانہ قسط 3 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اور کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔

ہنڈائی کے مطابق ٹکسن ہائبرڈ میں جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی شامل ہے جو کم ایندھن خرچ کے ساتھ طاقتور پرفارمنس فراہم کرتی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ یہ بلا سود اقساطی اسکیم صارفین کو شفاف اور آسان فنانسنگ کا موقع دیتی ہے، جس میں کوئی چھپے ہوئے چارجز شامل نہیں۔

مزید معلومات یا ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے صارفین کو اپنے قریبی ہنڈائی ڈیلرشپ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close