لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق نان اور خمیری روٹی کی نئی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائن آٹے کی بوری کی قیمت 4500 روپے سے بڑھ کر 5 ہزار روپے ہو گئی ہے، جس کے باعث روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔
حکومت پنجاب نے وضاحت کی ہے کہ فائن آٹے کی بوری کے ریٹ میں اضافے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ حکومتی ترجمان کے مطابق سادہ روٹی بدستور 14 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کر لیے تو نان اور خمیری روٹی دوبارہ 25 روپے میں فروخت کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






