خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فی کلو آٹا 75 روپے سے بڑھ کر 145 روپے تک پہنچ گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ پنجاب سے صوبے کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد پابندی بتائی گئی ہے۔
اس کے نتیجے میں 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے عام صارفین کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کے سبب روٹی کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، اور نانبائی اب 150 گرام روٹی 30 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے اس صورتحال پر پنجاب کے محکمہ خوراک کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کی ترسیل پر جاری پابندی فوری طور پر ختم کی جائے تاکہ صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں