سونے کی قیمت میں بڑی کمی

گزشتہ روز تاریخی بلندی کو چھونے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2058 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر کم ہو کر 3668 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close