کاروباری افراد کے لیے بڑی خوشخبری

خیبرپختونخوا اسمبلی نے “آسان کاروبار بل 2025” کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد صوبے میں کاروباری ماحول کو مزید سہل اور مؤثر بنانا ہے۔

بل کے تحت صوبے میں کاروباری افراد کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے رجسٹریشن، لائسنس اور پرمٹس کے تمام مراحل ایک ہی پورٹل کے ذریعے مکمل کیے جا سکیں گے۔

  • آسان کاروبار پورٹل قائم کیا جائے گا، جہاں تمام چھوٹے اور بڑے کاروبار رجسٹرڈ ہوں گے۔
  • کاروباری افراد کو ڈیجیٹل آئی ڈی جاری کی جائے گی۔
  • رجسٹریشن، لائسنس اور پرمٹس کے تمام مراحل ای پیمنٹ سسٹم کے ذریعے مکمل کیے جائیں گے۔
  • ایز آف ڈوئنگ بزنس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو اس پورے نظام کی نگرانی کرے گا۔
  • خیبرپختونخوا ریگولیٹری رجسٹری کا قیام بھی ڈائریکٹوریٹ کی ذمہ داری ہوگی۔
  • وزیراعلیٰ ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

یہ بل کاروباری برادری کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے صوبے میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close