وادی نیلم میں 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث بڑے پیمانے پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور موبائل فون و انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھ مقام میں جاگراں پاور ہاؤس سے نیشنل گرڈ کو جانے والی لائن بٹ منگ کے مقام پر ٹوٹ گئی، جس کے باعث سب ڈویژن پٹہکہ سمیت قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی رک گئی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی کئی علاقوں میں متاثر ہو چکی ہے۔
محکمہ برقیات کے مطابق واپڈا کی ٹیمیں متاثرہ لائن کی مرمت میں مصروف ہیں اور چند گھنٹوں میں بحالی کی امید ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شام تک بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں