اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ یہ ریلیف گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔
اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں صارفین کو 53 ارب 71 کروڑ روپے کا فائدہ حاصل ہوگا، جب کہ یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ درخواست کے مطابق آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کرنا ہوگی، تاہم مجموعی طور پر صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف میسر آئے گا۔
نیپرا ان درخواستوں پر سماعت 4 اگست کو کرے گی، اور ادارے کا فیصلہ کراچی کے صارفین پر بھی لاگو ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں