اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق:پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 37 پیسے مہنگا ہو کر 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب:مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ یکم جولائی کو بھی پیٹرول 8 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔ حکومت نے اس بار بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی ہے:پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے فی لیٹرہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر مزید قیمتوں میں تبدیلی آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں متوقع ہے، عوام مہنگائی کی نئی لہر کے لیے تیار رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں