پنجاب حکومت نے تنخواہوں کی نقد ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے تمام سرکاری ملازمین، کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز ورک چارج ملازمین کو تنخواہ تنقد ادا نہیں کی جائے گی۔
پنجاب کے تمام بلدیاتی ادارے بھی اس میں شامل ہوں گے۔
محکمہ خزانہ کی طرف سے تمام صوبائی محکموں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ محکموں کے اندر شفافیت اور بروقت ادائیگی کے لیے قدم اٹھایا گیا ہے، تنخواہ کی چیک کے ذریعے بھی ادائیگی پر پابندی ہوگی۔
پنجاب میں ہر سال کڑوڑوں روپے کی جعلی ادائیگیاں، ورک چارج، ڈیلی ویجز کے نام پر ہوتی ہیں، تنخواہوں کی ادائیگیوں کے ڈیجیٹل ہونے سے جعلسازی میں کمی واقع ہوجائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں