عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا ، قیمتوں میں ہوشربااضافہ

حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے تک کا اضافہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے 36پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقررہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی (آج) سے کردیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close