ساہیوال سے آزادحیثیت سے منتخب ہونےوالے قومی اسمبلی کے رکن چوہدری عثمان علی نے مسلم لیگ ن میں شمولت اختیار کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران وزیراعظم کی جانب سے چوہدری عثمان علی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی گئی۔
اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں