ڈالر مہنگا ہو گیا

 

مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی اور ایران اسرائیل جنگ میں شدت آنے کے بعد پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق مشرق وسطی میں جاری جنگ کے باعث پاکستان میں امپورٹرز نے ایل سیز کے لیے ملکی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی طلب بڑھا دی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close