چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کر دئیے گئے

ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 23 پیسےفی کلومزیدبڑھ گئی ۔ ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت180روپے تک ہے، ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر169روپے4پیسےفی کلوہوگئی۔ گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 168روپے81پیسےفی کلو تھی۔

ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت142روپے33 پیسے فی کلو تھی۔ نائب وزیراعظم نے چینی کی ریٹیل قیمت 164روپےفی کلومقررکرنےکا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close