شمالی وزیرستان اور اٹک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو ئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4لاکھ مکعب فٹ گیس اور تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔دوسری جانب سوغری نارتھ-1 کنویں اٹک سے بھی گیس اورکنڈینسیٹ آئل کے ذخائر دریافت کیے گئے ہں۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سوغری نارتھ-1 کنویں کی کھدائی 21 مئی 2024 کو شروع ہوئی تھی جبکہ کنویں کی 4942 میٹرکھدائی پرنئی دریافت ملی۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے کہ سوغری نارتھ-1 کنویں سےابتدا میں یومیہ 1 کروڑ39 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 430 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں اوجی ڈی سی ایل کاورکنگ انٹرسٹ 100فیصد ہے، نئی دریافت گیس،خام تیل اوجی ڈی سی ایل کےہائیڈروکاربن ذخائربڑھائےگا اور توانائی کا بحران کم ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں