خوشخبری، سونے کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 257 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے پر آگیا ہے، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 650 روپے میں فروخت ہوا۔ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 400 روپے اور 2 ہزار 915 روپے پر مستحکم رہی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر گر کر 2 ہزار 632 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 511 کا ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close