لاہور (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی دالوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ستمبر سے اب تک کالا چنے کی فی کلوگرام قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے،400 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہونے والی دال چنا کی قیمت فی الوقت 360 روپے ہوگئی ہے جو اگلے مہینے تک 300 روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح دال ماش کی فی کلوگرام قیمت 500 روپے سے کم ہوکر 425 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر دستیاب ہے،کابلی چنا درجہ اول 400 روپے سے کم ہوکر 355 روپے فی کلو ہوگیا ہے ،کابلی چنا چھوٹا دانہ 320 روپے سے کم ہوکر 295 روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 100ڈالر فی ٹن سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فی ٹن دال کی قیمت 860ڈالر سے گھٹ کر 750 ڈالر فی ٹن سے بھی نیچے آگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں