پراپرٹی خریدو فروخت کرنےوالوں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ملک کے مزید 5 بڑے شہروں کے لیے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کردیئے۔

خیال رہے کہ 45 شہروں کیلئے ریٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں ۔ایف بی آر نے کراچی، لاہور، کوئٹہ، سرگودھا اور گوادر میں غیر منقولہ پراپرٹی کےنئے ریٹ جاری کیے ہیں اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ریٹس کا اطلاق آج سے ہوگا ۔ایف بی آر نے کراچی کی مختلف رہائشی بستیوں سے پوش ہاؤسنگ سوسائیٹیز تک مختلف اوپن اور رہائشی پلاٹس کے نرخ 700 روپے فی مربع فٹ سے 15 ہزار روپے فی مربع فٹ تک مقرر کیے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close