اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے پلان تیار کرلیا۔
دستاویزات کےمطابق وفاقی حکومت ٹرانسمیشن سسٹم میں نقائص کو دور کرے گی، سسٹم کے نقائص دورکرنے سے 71پیسے فی یونٹ ٹیرف کم ہوگا،دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ درآمدی کوئلے کےپاور پلانٹس کو تھر کوئلے پر منتقل کیا جائے گا،تھرکوئلے پر منتقلی سے بجلی کا نرخ 2روپے فی یونٹ کم ہوگا۔دستاویزات کےمطابق ملک کے 15 لاکھ میں سے 12لاکھ ٹیوب ویلز ڈیزل پر چلتے ہیں،ٹیوب ویلز پر سالانہ 3ارب 23ارب لیٹر ڈیزل خرچ ہوتا ہے،ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے 2ارب 74کروڑ بچت ہوگی۔
بجلی سستی کرنے کیلئے حکومت کی آئی پی پیز سے بھی بات چیت جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں