گیس کی بندش سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر اور جنوری کے دوران زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلئے گئے ہیں۔

وزارت پٹرولیم کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ موسم سرما میں قدرتی گیس کی قلت کے باوجود سوئی کمپنیاں کھانا پکانے کے اوقات کے دوران گیس فراہمی کا مناسب انتظام کرتی ہیں۔وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دسمبر اور جنوری کے لئے زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلئے گئے ہیں جبکہ فی الوقت 10ایل این جی کارگوز ماہانہ درآمد کئے جاتے ہیں۔ حکومت متعدد شعبوں کی مانگ پوری کرنے کے لئے موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ آر ایل این جی کے آرڈر وصول کرنے، سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز کی فراہمی کی مہم میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close