سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پی این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات پر مہنگے ہونے والے سونے کو گز شتہ روز یورپی سینٹرل بینک کے شرح سود میں کمی کے فیصلے نے نیا زور دیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 566 ڈالر فی اونس ہے۔ سونے کی عالمی قیمت بڑھنے کا اثر پاکستان میں بھی ہوا ہے اور پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہے، ملک میں ایک تولہ سونے کی یہ بلند ترین قیمت ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے اضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں