کراچی (پی این آئی) ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک بار پھر 280 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
معیشت کو درپیش مالیاتی نوعیت کے چیلنجز، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں تاخیر پر زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھنے کی غرض سے ریگولیٹر کی ڈیمانڈ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25پیسے کے اضافے سے 280روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں