سوزوکی آلٹو کے مختلف ویرئینٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

لاہور(پی این آئی) ’آلٹو‘ پاک سوزوکی موٹرکمپنی کے مقبول ترین ماڈلز میں سے ایک ہے جو چار مختلف اقسام وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر۔

اے جی ایس اور وی ایکس ایل۔ اے جی ایس میں آتی ہے۔ حالیہ عرصے میں مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کے سبب کمپنی کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک سے زائد بار اضافہ کیا گیا ہے، جس سے سوزوکی آلٹو کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اس وقت سوزوکی آلٹو وی ایکس، جو اس گاڑی کا بنیادی ماڈل ہے، کی قیمت 23لاکھ 31ہزار روپے ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 27لاکھ 7ہزار روپے، وی ایکس آر۔ اے جی ایس کی قیمت 28لاکھ 94ہزار روپے اور وی ایکس ایل۔ اے جی ایس کی قیمت 30لاکھ 45ہزار روپے ہے۔

قبل ازیں اس گاڑی کی خریداری پرپنجاب ایکسائز فائلرز سے 10ہزار روپے اور نان فائلرز سے 30ہزار روپے فکسڈ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصول کرتا تھا تاہم مالی سال 2024-25ءکے بجٹ میں حکومت نے فکسڈ کی بجائے گاڑی کی قیمت کے لحاظ سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چنانچہ جولائی 2024ءکے بعد فائلرز سے اس گاڑی کی قیمت کا 0.5فیصد اور نان فائلرز سے 1.5فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

اس شرح کے ساتھ وی ایکس پر فائلرز کے لیے 11ہزار 655روپے اور نان فائلرز کے لیے34ہزار 965روپے، وی ایکس آر پر فائلرز کے لیے 13ہزار535روپے اور نان فائلرز کے لیے 40ہزار605روپے، وی ایکس آر اے جی ایس پر فائلرز کے لیے 14ہزار 470روپے اور نان فائلرز کے لیے 43ہزار 410روپے جبکہ وی ایکس ایل۔ اے جی ایس پر فائلرز کے لیے 15ہزار 225روپے اور نان فائلرز کے لیے 45ہزار 675روپے ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close