رواں ہفتے مہنگائی کتنی بڑھی؟ رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل ڈیڑھ ماہ کمی کے بعد پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح 21.40 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق رواں ہفتے 14 اشیاء مہنگی 14 سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 6 روپے 63 پیسے مہنگے ہوئے، رواں ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 3 روپے 51 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں دال ماش 10 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، رواں ہفتے کے دوران کے لیے کیلے فی درجن 2 روپے 57 پیسے مہنگے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ،آلو سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 15 روپے 77 پیسے سستے ہو گئے، ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 150 روپے 69 پیسے سستا ہوا، رواں ہفتے آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 34 روپے 33 پیسے سستا ہوا۔رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 17 پیسے کی کمی آئی،ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت 36 پیسے کم ہوئی،رواں ہفتے دال مونگ ،دال مسور چاول بھی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، ایک ہفتے کے دوران مٹن،گھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close