کراچی ( پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں 8 ہزار4 سو روپے کی کمی ہوگئی، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 6 ہزار 200 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح آج دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار315 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی سفارش کئے جانے کا امکان ہے۔ جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں